National News

4 Minute, 25 Khabrein dated 19 Apr 2018 (Evening) – Coastal, State, National & International news



Super fast news: 4 Minutes 25 Khabrein – dated 18th April 2018 Fatafat Khabren – by SahilOnline. Coastal Karnataka, State, National, International and Sports news – Bhatkal Uttara Kannada, India.

Urdu Hindi daily latest updates

Follow us:
YouTube:
Facebook:
Twitter:

کرناٹک کے بنٹوال میں شادی کا جھانسہ دے ایک لڑکے نے کم عمر لڑکی کے ساتھ قائم کئے ناجائز جنسی تعلقات ۔ لڑکی نے منگلور و کے ایک ہاسپٹل میں بچے کو دیاجنم۔ بے وفا عاشق کو پولس نے پوکسو ایکٹ کے تحت کیا گرفتار
کیرلہ کے کاسر گوڈ میں ایک بارہ سالہ لڑکے کے لئے جنم دن ہی بنا موت کا دن ۔اپنا جنم دن منانے کے بعد دوستوں کے ساتھ گھونگے نکالنے پہنچا طالب علم نہر میں ڈوب کر ہوا ہلاک ۔چھٹی جماعت کا تھا طالب علم۔
بھٹکل ودھان سبھا حلقے کے لئے داخل کیا گیا سب سے پہلا پرچہ نامزدگی ۔بندر روڈ کے محمد جبروت نے بطورو آزاد امیدوار اپنا پرچہ نامزدگی کیا داخل ۔جبروت نے چھٹی جماعت تک کی ہے تعلیم حاصل۔
منگلور کے قریب بنٹوال بی سی روڈ پر کانگریس کا منعقد ہوا اجلاس ۔ رماناتھ رائی کی قیادت میں پانچ ہزار سے زائد لوگ جلوس کی شکل میں پہنچے منی ودھان سبھا ۔منی ودھان سبھا پہنچ کر مسلسل آٹھویں بار رماناتھ رائے نےداخل کیا اپنا پرچہ نامزدگی ۔کل چھ بار رائے کو حاصل ہوئی ہے جیت ۔
آج کرناٹک میں بی جے پی کے سی ایم امیدوار یڈیو رپا نے بھی شکاری پور سے داخل کیا اپنا پرچہ نامزدگی ۔پرچہ نامزگی سے قبل یڈیو رپا نے پوجا پاٹ کے ساتھ کیا روڈ شو ۔

کٹھوعہ اور اناؤ اجتماعی آبروریزی کا معاملہ ۔ اترکنڑا ضلع رابطہ ملت نے واقعہ پر کی سخت مذمت ۔ اترکنڑا ڈپٹی کمشنر کی معرفت صدرہند کوکو میمورنڈم سونپ کر انصاف کا کیا مطالبہ ۔
مکہ مسجد دھماکہ معاملے میں فیصلے کے بعد استعفی دینے والے جج روِندَر ریڈِّی کا استعفی نامنظور ۔حید رآباد ہائی کورٹ نے ڈیوٹی جوائن کرنے کی دی ہدایت ۔
ممبئی کے تھانہ میں ایک فارم ہاؤس سے اٹھسٹھ لاکھ مالیت کا دو سو اکتیس کیلو گانجہ کو کیا گیا ضبط ۔چار افراد کو کیا گیا گرفتار ۔
ہریانہ کے چَرخی دادری میں پیش آیا سڑک حادثہ ۔حادثہ میں دو بچوں سمیت چار افراد کی ہوئی موت ۔تین لوگ بتائے جارہے زخمی ۔
اجمیر سینٹرل جیل میں ہوا قتل ۔ایک قید ی نے دوسرے قیدی کو اتارا موت کے گھا ٹ ،۔جانچ میں جٹا جیل انتظامیہ ۔

بھوپال میں دن دہاڑےقتل سے مچی سنسنی۔نا معلوم غنڈوں نےچاقوؤں سے حملہ کر ایک مسجد کےمؤذن کو کیا ہلاک ۔پولس معاملے کی کررہی ہے جانچ،
مکہ مسجد بم دھماکہ معاملے میں ملزمین کے بری ہونے پر حیدرآباد میں مختلف تنظیموں اور اداروں نے کیس کی دوبارہ سماعت کا کیا مطالبہ ۔دوبارہ سماعت کے مطالبے کولے کرگورنر ای ایس ایل نرسہمن سےایک وفد نے کی ملاقات ۔وفد میں ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی بھی تھے موجود ۔
کٹھوعہ گینگ ریپ معاملے پر وکیلوں پر سپریم کورٹ نے لگائی پھٹکار ۔کہا ،انصاف کے راستے میں حائل ہونے کا نہیں ہے کسی کو حق ۔بار ایسو سی ایشن کو سپریم میں کیا گیا طلب ۔
کٹھوعہ عصمت ریزی اور مرڈر معاملے کی تفتیش کرنے بارکونسل آف انڈیا کی ٹیم پہنچی جموں ۔جموں کٹھوعہ بار کے روئیے کی بھی ہوگی جانچ ۔متاثرہ کے اہل خانہ سے بھی بار کونسل آف انڈیا کی ٹیم کرے گی ملاقات ۔
لالو کے قریبی سمجھے جانے والے ایم ایل اے بھولا یادو کے خلاف جاری کیا گیا غیر ضمانتی وارنٹ ۔سی بی آئی کے اسپیشل جج شیوپال سنگھ کی عدالت نے بھولا یادو کے خلاف جاری کیا ہے غیر ضمانتی وارنٹ ،

سپریم کورٹ سے جج لویا کی جانچ کی مانگ خارج ہونے کے بعد زبردست سیاست ۔کانگریس نے اٹھائے کئی سوال ۔بولی بی جےپی ۔اپوزیشن کی سازش ہوئی ناکام ۔
جج لویا پر فیصلے کے بعد راہل گاندھی نے امت شاہ پر بولا حملہ۔کہا ۔دنیا جانتی ہے بی جے پی صدر امت شاہ کی حقیقت ۔ایسے لوگوں کو وقت کے ساتھ مل جاتاہےجواب ۔
جج لویا کے فیصلے کے دن کو کانگریس نے بتایا انتہائی دُکھت ۔رنڈ دیپ سرجے والا نے دیا بیا ن۔کہا ۔جانچ ہی نہیں ہوئی توکیسے معلوم ہوگا موت قدرتی تھی یا نہیں ۔
کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر برائے قانون روی شنکر پرساد نے کانگریس پر کیا حملہ ۔کہا ۔سیاست کے لئے عدلیہ کو بھی تنازعے میں گھسیٹ رہی ہے کانگریس ۔
پی ایم مودی کے بولنے کو لے کر منموہن سنگھ کی تنقید پر امت شاہ کا وار ۔کہا ۔دوسروں کا لکھا پڑھ کر گزار دی اپنی میعاد ۔ لوگوں کو نہیں ہوتا تھا ان کی موجودگی کا احساس ۔

Mariah
Blogger, Performer, Truck Driver, Serial Careerist, Cigarette Butt Collector. Let me bitch at you every day until you sort your shit.

Leave a Response